چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی تھی
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان کرکٹرز کی شرکت کی تصدیق، افواہوں کی تردید
افغانستان کے دو اہم کرکٹرز، محمد نبی اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ ان دونوں نے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ کے دوران افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
محمد نبی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹی خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں اور افغان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے پاکستان جائے گی۔
رحمان اللہ گرباز نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جا رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم کی طرح افغان ٹیم بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آئے گی۔ تاہم افغان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے ان افواہوں کی تردید کرکے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…