Categories: ورلڈ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ: اسکول پر بمباری سے 30 سے زائد فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

حملے میں شہید ہونے والوں میں 15 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ: اسکول پر بمباری سے 30 سے زائد فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک اسکول پر فضائی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ اس اسکول میں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے۔

حماس کے حکومتی ذرائع کے مطابق، حملے میں شہید ہونے والوں میں 15 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جہاں مبینہ انتہاپسند موجود تھے۔ دیر البلح کے الاقصیٰ اسپتال میں زخمیوں کی امداد کے لیے ایمبولینسز اور پیدل آنے والے زخمیوں کا تانتا بندھ گیا، جن کے کپڑے خون سے تر تھے۔

حملے کے بعد کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے بچے کھچے سامان کی تلاش میں ملبے کے درمیان گھوم رہے ہیں۔ اسکول کی دیواریں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور وہاں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

پناہ گزین خاتون ام حسن علی، جو اپنی بیٹی کے ساتھ مصر سے علاج کروا کر واپس آئیں تھیں، نے بتایا کہ ان کی بیٹی بھی اس حملے میں زخمی ہوگئی ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد باسل نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران خان یونس میں 170 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور سیکڑوں زخمی اور بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے آج دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب غزہ کے شہری اپنی جانیں بچانے کے لیے کہاں جائیں گے؟ اسرائیلی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک 39,258 فلسطینی شہید اور 90,589 زخمی ہو چکے ہیں۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

6 دن ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago