Categories: کھیل

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو لاہور طلب کیا گیا ہے، جہاں وہ جلد پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے.

پاکستانی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔  جہاں پہلے مرحلے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے لیے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  تاکہ ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے۔ ابھی تک کسی کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آیا، تاہم ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago