مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، والد کے پہلو میں سپردِ خاک

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں ان کے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سمیت دینی مدارس کے علماء، طلبا اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اور علماء کرام نے ان کی دینی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد کے مطابق حملے کا اصل ہدف مولانا حامد الحق ہی تھے، اور ابتدائی تحقیقات میں دہشت گرد حملے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago