لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ افغان اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا، جہاں کھلاڑی ایک دن آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ افغان کرکٹ ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا۔ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹس کی نگرانی میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور میں مختصر ٹریننگ سیشن کے بعد وارم اپ میچز میں بھی حصہ لے گی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم کے اہم اسپنر ایم اے غضنفر انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنفر فریکچر کی وجہ سے کم از کم 4 ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔ ان کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے اسٹار اسپنر مجیب الرحمان بھی مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث ون ڈے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی میدان میں واپسی کریں گے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہے۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ بھی شامل ہے، جو بڑے ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلی جائے گی اور اس میں دنیا کی بہترین آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افغان ٹیم کا لاہور میں قیام کے دوران مختلف پریکٹس سیشنز اور وارم اپ میچز میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…