راولپنڈی کے علاقے تھانہ جاتلی کی حدود میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے بیٹے کی منگیتر کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا اور لاش دفنا دی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی منگنی اس کے چچا کے بیٹے سے طے تھی، لیکن وہ 3 فروری کو گھر سے فرار ہو گئی تھی۔ لڑکی کے گھر چھوڑنے پر اس کے چچا نے اسے واپس بلا کر کمرے میں بند کر دیا اور مبینہ طور پر زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں، مقتولہ کی لاش خفیہ طور پر دفنا دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قبر کشائی کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے چچا اور والد کو تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جا سکتی ہیں اور مقتولہ کے چچا کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اب بھی جاری ہیں، جن میں خاندان کے افراد ہی خواتین کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں۔ اس کیس میں بھی خاندانی دباؤ اور غیرت کے نام پر فیصلہ سازی ایک بار پھر ایک معصوم جان کے ضیاع کا سبب بنی۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…