ہربھجن سنگھ کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید
بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی کی نئی ہدایات پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ بی سی سی آئی نے حوصلہ افزائی کے لیے کھلاڑیوں کی اپنی بیویوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی مدت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اور انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پابند کر دیا ہے۔
یہ ہدایات اس وقت سامنے آئیں جب بھارتی ٹیم نے سری لنکا، نیوزی لینڈ، اور آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی دکھائی۔ ہربھجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بلیک پر کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی پر۔
انہوں نے کہا کہ ہار جانا ٹھیک ہے، کیونکہ ہر سیریز میں ایک ٹیم جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہیں جانتا کہ شکستوں کے لیے بحث کیوں نہیں کی جا رہی۔ ہربھجن نے سوال کیا کہ کیا بیویوں کی غلطی ہے کہ ٹیم ہار گئی؟ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی اہم ہوتی ہے، نہ کہ ان کے اہل خانہ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم اس وقت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور اسے کامیابی کے لیے وقت درکار ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…