نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی، 15 اوورز تک محدود میچ میں کیویز کی آسان جیت

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ بارش کے باعث یہ میچ 15 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔ ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا، جسے کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا

پاکستانی ٹیم کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا۔
پہلی وکٹ: حسن نواز (0 رنز) ایک رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ: محمد حارث (11 رنز) 19 کے مجموعے پر چلتے بنے۔
تیسری وکٹ: عرفان خان (11 رنز) 50 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
چوتھی وکٹ: خوشدل شاہ (2 رنز) 52 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ: کپتان سلمان آغا (46 رنز، 28 گیندوں پر) 76 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
چھٹی وکٹ: شاداب خان (26 رنز، 14 گیندوں پر) 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ: جہانداد خان (0 رنز) 111 پر چلتے بنے۔
آٹھویں وکٹ: عبدالصمد (11 رنز) 114 پر آؤٹ ہوئے۔
نویں وکٹ: حارث رؤف (1 رن) 135 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ڈیون کونوے (35 رنز، 21 گیندوں پر)
کپتان کین ولیمسن (26 رنز، 15 گیندوں پر)
مارک چیپ مین (25 رنز، 12 گیندوں پر)
نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم کے لیے سیریز میں واپسی مشکل نظر آ رہی ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔ تاہم، یہ تبدیلی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔پاکستان کو اگلے میچ میں جیت کے ساتھ سیریز میں کم بیک کرنے کی ضرورت ہوگی، ورنہ سیریز کیویز کے نام ہوجائے گی۔

web

Recent Posts

اسپین نے امیگریشن قوانین سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا

اسپین نے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے…

19 منٹس ago

ملک بھر میں رحمت اللعالمین، خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ملک بھر میں نبی…

23 منٹس ago

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئے

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر اتفاق تہران میں ایران اور عمان نے…

27 منٹس ago

پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہش

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی خواہش پاکستان نے سعودی عرب…

30 منٹس ago

امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر ریاست کولوراڈو میں گر کر تباہ ہوگیا

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کولوراڈو میں حادثے کا شکار امریکی ریاست کولوراڈو کے پہاڑی علاقے میں امریکی…

33 منٹس ago

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ اچانک روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ اچانک ماسکو پہنچ گئے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ…

37 منٹس ago