آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

دبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے طویل عرصے سے جاری پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں کی روایت کو محدود کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کو پانچ کے بجائے چار روزہ کرنے کی تجویز کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم یہ تبدیلی ہر ملک پر لاگو نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے سائیکل میں یہ نئی تبدیلی متعارف کرائی جائے گی، جس کے بعد زیادہ تر ٹیمیں چار روزہ ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ تاہم کرکٹ کی تین بڑی طاقتیں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا  بدستور روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کھیلتی رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اس نئی پالیسی کا مقصد چھوٹے کرکٹنگ ممالک کو ٹیسٹ کرکٹ میں برقرار رکھنا اور لاگت کو کم کرنا ہے، تاکہ محدود وسائل رکھنے والے بورڈز بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ میچز کی میزبانی اور شرکت جاری رکھ سکیں۔اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ جیسی ٹیمیں مستقبل میں چار روزہ میچ کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ماضی میں بھی چار روزہ ٹیسٹ میچز کا تجربہ کر چکی ہے، جیسا کہ 2019 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ایک چار روزہ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، لیکن اس وقت یہ تبدیلی مستقل شکل اختیار نہیں کر سکی۔اگر یہ تجویز باقاعدہ منظور ہو گئی تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک انقلابی قدم تصور کیا جائے گا، جو روایتی کھیل کی روح اور جدید دور کی ضروریات کے بیچ توازن قائم کرنے کی کوشش ہوگی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 ہفتے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 ہفتے ago