Categories: انٹرٹینمنٹ

’اس معروف کرکٹر نے مجھ سے میری تصاویر مانگیں اور ۔۔۔‘‘اداکارہ عنایا خان کا حیران کن انکشاف

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) – پاکستان کی معروف اداکارہ عنایا خان نے افغان کرکٹ ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راشد خان سوشل میڈیا پر ان سے رابطے میں رہے، تصاویر مانگیں، اور شوبز سے متعلق دلچسپ گفتگو بھی کی۔

عنایا خان نے بتایا کہ ان کا اور راشد خان کا رابطہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر ہوا، جہاں وہ ایک دوسرے کے "ایڈ” میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق دونوں کے درمیان پہلا رابطہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعے قائم ہوا، جس کے بعد راشد خان نے خود ان سے بات چیت شروع کی۔ عنایا کے مطابق، راشد خان نے ان سے پوچھا، "کیا آپ اداکارہ ہیں؟” اور کہا کہ ان کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہیں۔ اس گفتگو کے دوران راشد خان نے ان سے کچھ تصاویر بھی مانگیں، تاہم عنایا خان نے وضاحت کی کہ یہ رابطہ عمومی نوعیت کا تھا اور اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راشد خان اب بھی ان کے اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہیں، اور وقتاً فوقتاً خیریت دریافت کرتے ہیں۔ دونوں کے درمیان شوٹنگ سے متعلق موضوعات، شوبز انڈسٹری کے حالات اور یہاں تک کہ پاک بھارت کرکٹ میچز پر بھی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران عنایا خان نے اپنے آئیڈیل مرد کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خاموش طبیعت، سنجیدہ مزاج اور لمبے قد والے افراد کو پسند کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ افغان لیگ اسپنر راشد خان نے اکتوبر 2023 میں کابل میں سادگی سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی تھی جس میں افغان ٹیم کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جن میں سابق کپتان محمد نبی بھی شامل تھے۔ شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور شائقین نے جوڑے کو خوب دعائیں دی تھیں۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

2 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

2 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

2 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

2 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

2 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

2 دن ago