چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اگر بھارت سے ہار گیا تو کیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا؟

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے نتیجے پر پاکستان کی ٹورنامنٹ میں بقا کا انحصار ہے، کیونکہ اگر پاکستان بھارت سے ہار جاتا ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ اگر پاکستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوسکتے ہیں۔ میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، اور دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگ

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ "پاک بھارت ٹاکرا کرکٹ کی روح ہے، اس میچ کا دباؤ ہی اصل مزہ ہے۔” "ہمیں دلیری سے کھیلنا ہوگا، جیت ہار کرکٹ کا حصہ ہے۔” "ہماری ٹیم متوازن ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔” حیران کن طور پر کپتان بابر اعظم نے میچ سے ایک روز قبل نیٹ پریکٹس نہیں کی اور ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں حصہ لیا۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ون ڈے میچ ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 جیتے۔  پاکستان نے اوول میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 135 میچز ہوئے، پاکستان نے 73 اور بھارت نے 57 جیتے، جبکہ 5 میچز بے نتیجہ رہے۔ نیوٹرل وینیو پر پاکستان نے 40 میچ جیتے جبکہ بھارت نے 34 میچ جیتے۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

4 دن ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

4 دن ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

5 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

5 دن ago