چیمپئینز ٹرافی،آن لائن ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز جواب دے گئے

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا

لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے آغاز پر ویب سائٹ پر غیر معمولی ٹریفک کے باعث سرورز بند ہوگئے، جس سے شائقین کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے، اور کرکٹ فینز کی جانب سے ٹکٹ خریدنے کے لیے زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث سرورز جواب دے گئے، جس کی وجہ سے خریداری کا عمل متاثر ہوا۔ اس تکنیکی مسئلے کے باعث شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، پاکستان میں شیڈول گروپ میچز اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی عام فروخت 28 جنوری بروز منگل سے شروع ہوگی۔ پاکستان میں ہونے والے گروپ اسٹیج مقابلوں اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے فروخت کیے جانے تھے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے، جن میں جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 1000 روپے سے شروع ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا، جبکہ بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ شائقین پی سی بی، آئی سی سی اور نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago