بابراعظم اور رضوان کو T20 کے بعد ODI سے بھی باہر کر دینا چاہیے: کامران اکمل کا مشورہ

دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ تک محدود کر دینا چاہیے : کامران اکمل کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو

لاہور – قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے حالیہ فیصلے پر لب کشائی کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک "درست اور وقت کی ضرورت” پر مبنی فیصلہ ہے۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان اب ٹی20 فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں رہے۔ انہوں نے رائے دی کہ دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ تک محدود کر دینا چاہیے، کیونکہ ان کا کھیل وہاں بہتر انداز میں سامنے آتا ہے۔ کامران اکمل نے یہاں تک کہا کہ چھ ماہ بعد ان دونوں کو ون ڈے کرکٹ سے بھی ڈراپ کر دینا چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ٹیسٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، حالانکہ اصل کرکٹر وہی بنتے ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بابراعظم اور رضوان اپنی اصل صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خود کو طویل فارمیٹ پر مرکوز رکھنا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دورہ نیوزی لینڈ میں خراب کارکردگی کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز سے باہر رکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر خاصی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم کامران اکمل کا یہ کھلا بیان اب اس بحث کو مزید گرم کر گیا ہے اور ٹیم سلیکشن کے فیصلوں پر نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago