بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

لاہور – قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ایک نئی تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں سڑک پر نوجوان مداحوں کے ساتھ تلخ کلامی کرتے اور ہاتھا پائی کی سی کیفیت میں دیکھا جا سکتا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیران اور ناقدین کو مزید متحرک کر دیا ہے۔

ویڈیو، جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر تیزی سے پھیل رہی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم کو مداحوں کے ایک گروہ نے گھیر رکھا ہے، اور وہ نہایت برہم انداز میں ان سے کچھ کہہ رہے ہیں۔ اگرچہ ویڈیو میں آواز صاف سنائی نہیں دیتی، لیکن بابراعظم کو ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ غصے میں اپنی گاڑی کی طرف بڑھتے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بابراعظم دورہ نیوزی لینڈ میں خراب کارکردگی کے بعد بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز سے بھی باہر کر دیے گئے۔ ممکنہ طور پر یہ دباؤ اور تنقید ہی ان کے اس ردعمل کی وجہ بنی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہے۔ کچھ صارفین بابر کی حمایت میں سامنے آئے ہیں کہ کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی حد سے زیادہ ذاتی حملے برداشت نہیں ہوتے، جبکہ بہت سے صارفین نے ان کے اس رویے کو غیaر پیشہ ورانہ اور مداحوں کے جذبات کے منافی قرار دیا ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago