کراچی(ویب ڈیسک) ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ہیش ٹیگ نے تاریخ رقم کر دی ہے اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں مسلسل نویں دن ٹرینڈ کر رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے گرتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ہیش ٹیگ بنایا گیا، جس نے تاریخ رقم کردی۔
پاکستان میں امپورٹڈ ہیش ٹیگ لگاتار نویں دن ٹرینڈ کر رہے ہیں اور اب تک اس ہیش ٹیگ پر 4 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ ٹویٹس ہو چکی ہیں۔
اس ہیش ٹیگ پر صارفین کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اس ہیش ٹیگ میں شرکت کرنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ کہا جا رہا ہے۔
نو روز گزرنے کے باوجود سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر یہ ٹرینڈ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی جانب سے پاکستان میں حکومت بدلنے کی سازش کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔