واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع

صارفین کو واٹس ایپ چیٹنگ میں بلیو، سفید، گلابی، سیاہ اور دیگر رنگوں کی تھیمز دستیاب ہوں گی

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ اور چیٹنگ کے لیے مختلف تھیمز استعمال کر سکیں گے۔ اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ ایک ہی رنگ، یعنی سبز، پر مبنی ہے۔ لیکن نئے فیچر کی آمد کے بعد صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق مختلف رنگوں کی تھیمز منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، ایپ میں متعدد رنگوں کی تھیمز شامل کرنے کا فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔ اس فیچر کے تحت نہ صرف چیٹنگ کا بیک گراؤنڈ بلکہ چیٹ اسکرین کی تھیم بھی صارفین اپنی مرضی سے تبدیل کر سکیں گے۔

صارفین کو واٹس ایپ چیٹنگ میں بلیو، سفید، گلابی، سیاہ اور دیگر رنگوں کی تھیمز دستیاب ہوں گی۔ فیچر کے تحت ہر صارف کو ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا جہاں وہ اپنی پسند کے مطابق مختلف تھیمز منتخب کر کے انہیں استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، سیٹنگز میں جا کر ہر چیٹنگ گروپ یا انفرادی چیٹ کے لیے علیحدہ تھیم بھی منتخب کی جا سکے گی۔

واٹس ایپ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نصف درجن سے زائد تھیمز کے آپشنز فراہم کرے گا، جو کہ موجودہ ایک ہی تھیم کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو زیادہ پرسنلائزڈ چیٹنگ کا تجربہ فراہم کرے گا، جہاں ہر چیٹ کے لیے مختلف رنگوں کا انتخاب کیا جا سکے گا۔

اگرچہ اس فیچر کی آزمائش شروع ہو چکی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کب تک باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ رواں برس کے اختتام تک اس نئے فیچر کو عوام کے لیے متعارف کروا سکتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago