سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکیوں کے لیے وارننگ، GPS پر انحصار مہنگا پڑ سکتا ہے

دو غیرملکی نوجوان گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر ہلاک ہوگئے

سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکیوں کے لیے وارننگ، GPS پر انحصار مہنگا پڑ سکتا ہے

سعودی عرب کے وسیع و عریض صحرائے روبہ الخالی میں دو غیرملکی نوجوان گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS) کی خرابی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے 27 سالہ شہباز خان اور ان کا سوڈانی ساتھی اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب وہ ایک اسائنمنٹ کے دوران راستہ بھٹک گئے اور سخت ترین حالات کا شکار ہو گئے۔

شہباز خان، جو کہ سعودی عرب کے علاقے الحسا میں ایک ٹیلی کام کمپنی میں ٹاور ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتے تھے، 5 دن قبل اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک معمول کی اسائنمنٹ پر نکلے۔ دونوں کو اپنے کام کے سلسلے میں ایک مخصوص مقام پر پہنچنا تھا، لیکن GPS کی خرابی نے ان کی منزل کو ان سے کوسوں دور کر دیا۔

صحرائے روبہ الخالی، جسے خالی کوارٹر بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے بڑے اور خطرناک صحراؤں میں شمار ہوتا ہے۔ تقریباً 650 کلومیٹر پر پھیلے اس صحرا میں انسانی آبادی کی عدم موجودگی اور سخت ترین موسمی حالات کے باعث یہاں گمشدہ مسافروں کا زندہ بچنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

جب GPS نے غلط راستہ دکھایا تو دونوں نوجوان صحرائے روبہ الخالی کی ویرانوں میں جا پہنچے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ ان کے موبائل فونز کی بیٹریاں ختم ہوگئیں اور گاڑی کا ایندھن بھی ختم ہو گیا، جس کے بعد وہ شدید گرمی اور سخت حالات میں پھنس کر رہ گئے۔ جب انہیں احساس ہوا کہ وہ کسی امداد یا رہنمائی کے بغیر تنہا ہیں، تو انہوں نے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن شدید گرمی اور پانی و خوراک کی کمی نے ان کے اعصاب توڑ دیے۔

جب ان کی کمپنی کو دونوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تو سعودی حکام نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ چار دن کی محنت کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں صحرا کے وسط میں برآمد ہوئیں۔

یہ واقعہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی مزدوروں اور ٹیکنیشنز کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اپنے کام کے دوران جدید تکنیکی آلات پر انحصار کرتے وقت احتیاط برتیں۔ GPS کی خرابی اور موبائل سگنلز کی عدم موجودگی جیسی صورت حال میں مسافروں کے لیے بقا کا چیلنج اور بھی زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago