واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ مسلسل نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کروا رہی ہے تاکہ صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں اور وہ دیگر پلیٹ فارمز کا رخ نہ کریں۔ واٹس ایپ اب ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو گروپ چیٹس کو مزید منظم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے اور فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔  اس فیچر کے تحت صارفین اپنے گروپس میں لیبلز کا استعمال کر سکیں گے، جس سے مختلف چیٹس کو منظم کرنا آسان ہوگا۔
 رپورٹ کے مطابق، صارفین نہ صرف اپنے لیے بلکہ گروپ کے دیگر ممبرز کے لیے بھی لیبلز لگا سکیں گے۔  جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبل استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی مخصوص گروپ میں لاگو ہوگا۔ اگر وہ ممبر کسی اور گروپ میں بھی موجود ہے تو اس کے لیے نیا لیبل الگ سے لگانا ہوگا اور جب صارف اپنے لیے کوئی لیبل سیٹ کرے گا تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک اسے بدلا نہ جائے، حتیٰ کہ اگر صارف واٹس ایپ کو ری انسٹال بھی کرلے تب بھی لیبل محفوظ رہے گا۔

اس فیچر کیوں گروپس کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی،  چیٹ میں مخصوص افراد کی شناخت آسان ہوجائے گی، واٹس ایپ پر کام کرنے والے کاروباری افراد، طلبہ اور ٹیم ممبرز کے لیے یہ فیچر انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago