اسمارٹ فونز کیلئے گوگل کروم میں ایک دلچسپ فیچر متعارف

کیلیفورنیا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — سمارٹ فون صارفین کیلئے ایک بڑی تبدیلی، گوگل کروم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایڈریس بار کو اوپر سے نیچے منتقل کرنے کا آپشن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کے لیے براؤزنگ کو زیادہ سہل اور آرام دہ بنانے کی کوشش ہے۔

یہ فیچر جون 2025 میں گوگل کی جانب سے اعلان کے بعد اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی فیچر 2023 سے آئی فون صارفین کے لیے کروم میں موجود تھا، مگر اینڈرائیڈ پر لانے میں گوگل کو دو سال کا وقت لگا۔ گوگل کروم کے اس فیچر کے تحت اب صارف اپنی مرضی سے ایڈریس بار کی پوزیشن اوپر یا نیچے رکھ سکتا ہے۔ اسمارٹ فونز کے بڑے ڈسپلے کے باعث اکثر صارفین کو ایڈریس بار تک ایک ہاتھ سے پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اسے نیچے لانے کا آپشنل فیچر بنایا ہے۔

ایڈریس بار نیچے لانے کا طریقہ:

  • ایڈریس بار پر چند لمحے دیر تک دبائیں

  • ایک مینیو کھلے گا جس میں "Move address bar to the bottom” کا آپشن ہوگا

  • اس پر کلک کرتے ہی ایڈریس بار نیچے آ جائے گا

  • واپس اوپر لانے کے لیے یہی عمل دوبارہ دہرایا جا سکتا ہے

  • Chrome Settings میں بھی اب "Address Bar” کے نام سے نیا آپشن دستیاب ہے

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے مفید ہے جو ایک ہاتھ سے موبائل استعمال کرتے ہیں۔ نیچے موجود ایڈریس بار پر ٹائپ کرنا اور یو آر ایل تک رسائی حاصل کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جن کے فونز کا سائز بڑا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ تبدیلی لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے، یعنی صارف چاہے تو ایڈریس بار کی پوزیشن بدل لے، ورنہ براؤزر حسبِ سابق اوپر ہی ایڈریس بار رکھے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago