ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ہزاروں ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز بلاک

اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کے خلاف کام کرنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس اور 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ملک کے ڈیجیٹل دفاع کو مضبوط بنانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والے منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

 یہ بلاکنگ مہم ان سائٹس اور چینلز کے خلاف کی گئی جو ریاستی اداروں، افواجِ پاکستان، عدلیہ اور ملکی نظریاتی بنیادوں کے خلاف مواد پھیلا رہے تھے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ تمام پلیٹ فارمز قومی سلامتی کے تقاضوں کے برخلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کی مسلسل نگرانی کے بعد انہیں ڈیجیٹل طور پر محدود کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات اور رازداری کے اصولوں کی بنا پر بند کی گئی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کی فہرست عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی جا سکتی۔ تاہم اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جن پلیٹ فارمز کو بلاک کیا گیا وہ پاکستان کے آئینی، قانونی اور اخلاقی تقاضوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔  پی ٹی اے نے واضح کیا کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ملکی سالمیت کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔  اس اقدام کو ماہرین ایک "ڈیجیٹل کلین اپ آپریشن” قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو گمراہ کن بیانیے سے بچانا اور ملک میں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال فروغ دینا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 ہفتے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago