74 سالہ پرندے ‘وزڈم’ نے ایک اور انڈہ دے کر ماہرین کو حیران کر دیا

سمندری پرندے 'وزڈم' نے ثابت کیا کہ عمر محض ایک عدد ہے

امریکا کے محکمہ جنگلی حیات کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ جنگلی پرندے، 74 سالہ وزڈم، نے ایک اور انڈہ دیا ہے۔

یہ پرندہ، جو بڑے پروں والا سمندری پرندہ (لیسین البیٹروسز) ہے، ہوائی کے شمال مغربی کنارے پر واقع مڈ وے اے ٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج پر واپس آیا اور ماہرین کے مطابق اپنا 60واں انڈہ دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیسین البیٹروسز ہر سال ایک انڈہ دیتے ہیں، اور وزڈم 2006 سے مسلسل اس ریفیوج پر انڈے دینے کے لیے آ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی وہ یہاں لوٹی اور انڈہ دیا۔

ریفیوج کے ایک ماہر جونتھن لِسنر کے مطابق امید ہے کہ اس انڈے سے بچہ نکلے گا۔ ہر سال سینکڑوں سمندری پرندے اس ریفیوج پر آکر اپنے گھونسلے بناتے ہیں اور بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago