ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے کچھ فوجیوں کو یوکرائن کی سرحد کے قریب ایک فوجی اڈے پر واپس بھیج دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحد کے قریب تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔
جنوبی اور مغربی فوجی اضلاع کے کچھ دستوں کی فوجی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں، مشقیں مکمل کرنے والے دستے واپس فوجی اڈوں پر جا رہے ہیں۔
دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کا خیال ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نہیں ہیں اور یہ کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے قریب ایک لاکھ سے زائد فوجی جمع کیے تھے جس سے یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔