کیف(ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر لیا، شہر لویف میں سائرن بجنے لگے، روسی افواج کیف سے 20 میل کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں، حملے کے دوسرے روز کیف میں دو دھماکے ہوئے،جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔
یوکرین کے فضائی دفاع نے کئی میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں روسی فضائی حملوں کو روکنا اور ایک روسی طیارے کو مار گرانا شامل ہے۔
یوکرین میں اندرونِ ملک ٹرینوں کی آمد متاثر ہوئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کو کیف سے پولش سرحد کے قریب ٹرن پول شہر میں زمینی حملے کے خدشے کے پیش نظر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یوکرین نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں 137 شہری ہلاک اور 150 زخمی ہوئے، یوکرین پر حملے کے خلاف روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔