ٹرمپ نے کمپیوٹر ماہر لڑکی کو گلے لگا لیا

خاتون نے اسٹیج پر آ کر مختصرًا 'ہائے' کہا اور چلتی بنی، جس پر ٹرمپ اور ہجوم دونوں مسکرا اٹھے

ٹرمپ نے کمپیوٹر ماہر لڑکی کو گلے لگا لیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک خاتون کو گلے لگا کر اس کی جان بچانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ یہ خاتون، جو کمپیوٹر کی ماہر ہیں، ریلی میں بڑی اسکرین پر سلائیڈز کنٹرول کر رہی تھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریلی کے دوران خاتون نے اسکرین پر ایک امیگریشن چارٹ دکھایا۔ ٹرمپ نے چارٹ پڑھنے کے لیے جب اپنا رخ موڑا تو ایک حملہ آور، تھامس میتھیو کروکس، نے ان پر فائرنگ کی۔ تاہم، چارٹ پڑھنے کی وجہ سے ٹرمپ گولی سے بچ گئے۔

پنسلوانیا کے شہر ہیرسبرگ میں منعقدہ ایک اور انتخابی ریلی کے دوران، ٹرمپ نے اس خاتون کو اسٹیج پر بلا کر شکریہ ادا کیا اور گلے لگا کر اس کے سر پر بوسہ دیا۔ انہوں نے ہجوم سے کہا، "یہ خاتون کمپیوٹر چلانے کی ماہر ہے، اِس نے میری جان بچائی۔”

خاتون نے اسٹیج پر آ کر مختصرًا ‘ہائے’ کہا اور چلتی بنی، جس پر ٹرمپ اور ہجوم دونوں مسکرا اٹھے۔

واضح رہے کہ یہ ریلی 13 جولائی کو بٹلر میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی پنسلوانیا میں پہلی ریلی تھی۔ ٹرمپ نے حملے کے بعد اک ریلی سے خطاب کیا اور کہا یہ چارٹ بہت خوبصورت ہے اب یہ مجھے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ پسند ہے اور میں اپنی تمام زندگی اس چارٹ کے ساتھ رہنے اور سونے کے لیے تیار ہوں۔”

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن پر مبنی یہ چارٹ ان کی صرف 20 فیصد انتخابی ریلیوں میں استعمال ہوا ہے اور اسے ہمیشہ ان کی بائیں جانب نصب کیا جاتا تھا، لیکن حملے کے روز یہ ان کی دائیں جانب نصب تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ چارٹ پڑھنے کے لیے رخ نہ موڑتے تو گولی انہیں نشانہ بنا لیتی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago