امبانی اپنی دولت کے باوجود سادگی اور روایتی غذا کو ترجیح دیتے ہیں
ارب پتی مکیش امبانی سستے ترین کھانوں کے شوقین
نئی دہلی: بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی پسندیدہ ڈش کا نام منظرِ عام پر آگیا ہے، اور یہ انکشاف ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے کیا ہے۔ اس بات پر یقین تھا کہ چونکہ مکیش امبانی ایک انتہائی امیر شخصیت ہیں، وہ شاید مہنگے
اور شاہی کھانوں کے شوقین ہوں گے، لیکن حقیقت کچھ مختلف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، امبانی اپنی دولت کے باوجود سادگی اور روایتی غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔
گجرات کے رہائشی مکیش امبانی صحت مند اور سادہ کھانوں کو پسند
کرتے ہیں۔ نیتا امبانی نے وارانسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکیش امبانی اپنے کھانے کے حوالے سے بہت ڈسپلنڈ ہیں۔
وہ زیادہ تر گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں اور ہفتے میں صرف ایک بار باہر کھانا کھاتے ہیں۔ ان کے پسندیدہ کھانوں میں روایتی گجراتی پکوان ’’پنکی رائس‘‘ شامل ہے، جو چاول کے آٹے سے تیار کی
جاتی ہے۔ پنکی رائس ایک منفرد ناشتہ ہے جس میں میتھی کے پتے اور ہلدی شامل کی جاتی ہے، اور اسے کیلے کے پتوں کے درمیان رکھ کر پکایا جاتا ہے، جس سے اس میں ایک خاص قدرتی خوشبو آتی ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…