اسرائیلی کی وحشت ناک بربریت جاری، 29 فلسطینی شہید

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، خان یونس کے قصبے میں پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی کی وحشت ناک بربریت جاری، 29 فلسطینی شہید

غزہ: سکول کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاکتوں میں خدشہ کا اضافہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا اور حملے کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندان پناہ گزین تھے۔

حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لیکن غزہ کی موجودہ صورت حال پر مشہور عالمی جریدے لینسٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ مشہور تحقیقی جریدے لینسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔

web

Recent Posts

اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے: ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت…

38 منٹس ago

پمز اسپتال واقعہ: نواز شریف کا حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال آتشزدگی: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی…

42 منٹس ago

‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

پمز گائنی وارڈ میں آتشزدگی: زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ کا انتظامیہ کے دعوے سے اختلاف اسلام آباد:…

2 گھنٹے ago

عمران کیلئے ریلیف کا تسلسل پریس کانفرنس اور سیاسی بیان نہ دینے سے مشروط

عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقاتیں ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط، ذرائع اسلام آباد: باخبر ذرائع کے…

2 گھنٹے ago

جب دنیا بھر میں حالات خراب تھے، اس وقت مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا: حافظ نعیم کی تنقید

مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی…

2 گھنٹے ago

اسپین نے امیگریشن قوانین سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا

اسپین نے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے…

2 گھنٹے ago