اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے حصول کے لیے ضروری دستاویزات کی تعداد کم کرکے 5 کردی گئی ہے۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق ہاؤسنگ قرض کے لیے درکار دستاویزات میں ٹرانسفر، پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔ اس حوالے سے بینکوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت حکومتِ پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے مطابق اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے، تاکہ شہریوں کے لیے قرض کے حصول کا عمل مزید آسان بنایا جاسکے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: بیرونِ ملک تعلیم و تربیت سے واپس آنے والے سول سرونٹس کیلئے نئی سخت شرائط نافذ

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیرونِ ملک اور ملک کے اندر تعلیمی پروگراموں، وظائف اور ڈیپوٹیشن سے واپس آنے والے…

38 منٹس ago

اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا

اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

2 گھنٹے ago

ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے

ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے ممبئی: بالی ووڈ…

2 گھنٹے ago

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

4 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

4 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

4 دن ago