امریکی صحافی کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق میتھو ملر سے سوال

کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کو انصاف دیدیا لیکن پاکستانی عدالتیں خاموش ہیں کیوں؟

امریکی صحافی کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق میتھو ملر سے سوال

واشنگٹن: ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں کام کرنے والے صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران محفوظ ماحول میسر ہو۔

وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے صحافی ارشد شریف کینیا گئے تھے جہاں ان کا قتل کردیا گیا۔ میرے والد نے بھی ساڑھے نو سال کا لمبا عرصہ جیل میں گزارا اس لئے میں اپنے صحافی دوستوں کے بارے میں بہت فکر مند رہتا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کینیا کی عدالت نے مقتول صحافی کو انصاف دے دیا لیکن پاکستان عدالت سے ارشد شریف کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔

صحافی نے میتھیو ملر سے پوچھا کہ کیا آپ پاکستان عدلیہ اور سیاستدانوں کو اتنا کہہ سکتے ہیں کہ صحافیوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں اور انہیں کام کرنے کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کریں۔

ترجمان میتھیو ملر نے صحافی کے جواب میں کہا کہ میں اس کیس سے اچھی واقف نہیں ہوں اس لیے اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago