قاتلانہ حملے میں زخمی ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے
ملواکی: قاتلانہ حملے میں زخمی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کیلئےپہنچ گئے جہاں انہیں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابقٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کیلئے ملواکی پہنچے ہیں۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شرکت کریں گے۔کنونشن میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب پہلے سے زیادہ متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ہفتے کی شام پینسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی اور وہ زخمی ہو گئے تھے ۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…