اننت امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم
اننت امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم
ممبئی: ایشیا کے معروف امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ سٹارز نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کر کے دھوم مچا دی۔
گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اختتام پذیر ہو چکی ہے، اس مہنگی شادی میں دنیا بھر سے بالی ووڈ سٹارز سمیت کھیلوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
بالی ووڈ ستارے نے میں ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔
عالمی میڈیا کی توجہ بننے والی اس عالیشان شادی میں جہاں معروف شخصیات نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن رکھے تھے وہیں اس شادی میں چند بھارتی اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان، محسن نوید رانجھا اور اقبال حسین کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے۔
عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔
رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کے لہنگا زیب کا انتخاب کیا، اداکارہ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔
سیف علی خان کی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے پہلے روز ‘شبھ ویواہ’ پر نامور پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی رنگ والا انارکلی لباس پہنا۔
ہاردک پانڈیا نے امبانی کی شادی کے لئے پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔
کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی امبانی کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ شاہکار کو ترجیح دی۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…