امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے ،میتھیو ملر

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طویل مدتی شراکت داری برقرار رہے گی مگر امریکہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور وہ ان نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا جو اس پھیلاؤ میں معاون ہوتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کئی برسوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہا ہے اور یہ خدشات مستقل اور واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھے گا تاکہ کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔

اس کے باوجود، ملر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا تسلسل برقرار رہے گا۔

دوسری جانب، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پیجر دھماکوں سے متعلق سوالات پر کہا کہ امریکا ان دھماکوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی اسے معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ان دھماکوں کی تحقیقات کا خواہاں ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مسائل کا سفارتی حل ہونا چاہیے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago