روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند
روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند
یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ماسکو کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک 46 سالہ خاتون ہلاک، درجنوں مکانات تباہ، اور شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 20 یوکرینی ڈرونز کو ماسکو کے قریب مار گرایا گیا، جبکہ ماسکو کے چار بڑے ایئرپورٹس کو 6 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند کرنا پڑا اور 50 کے قریب پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
روس کی جانب سے یہ حملہ شدید تشویش کا باعث بنا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ حملے فوجی آپریشنز سے نہیں جوڑے جا سکتے بلکہ اس سے یوکرینی قیادت کی دشمنانہ فطرت کا اظہار ہوتا ہے۔ پیسکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کی ایسی کارروائیاں روس کو مجبور کر رہی ہیں کہ وہ اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے تاکہ ملک کو ان حملوں سے محفوظ کیا جا سکے۔
دوسری جانب کیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو پر 46 ڈرونز کے ذریعے راتوں رات حملہ کیا گیا، جن میں سے 38 ڈرونز کو روسی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے سے ماسکو کی کئی بلند و بالا عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور رہائشی فلیٹس میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
ماسکو کے علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد ماسکو کے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
یہ حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، اور ماسکو جیسے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے بھی اب یوکرینی حملوں کی زد میں ہیں۔ اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…