Categories: ورلڈ

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان

کینیڈا آئندہ چھ سالوں کے دوران سرحدی سلامتی کے لیے 909 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ٹرمپ کا دبائو کام کر گیا، کینیڈا کا سرحدی پابندیوں میں اضافے کا اعلان

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد کینیڈا نے اپنی سرحدوں اور امیگریشن پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے چار وزیروں نے سرحدی سلامتی کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے انہوں نے نومنتخب صدر ٹرمپ کی آنے والی حکومت کو نجی طور پر پیش کیا تھا۔ اس منصوبے میں کینیڈا کی سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
پبلک سیفٹی، فنانس اور بین الحکومتی امور کے وزیر، ڈومینک لی بلانک نے بتایا کہ کینیڈا کے وزیروں نے ٹرمپ کے سرحدی وزیر، ٹام ہومن کے ساتھ ملاقات کی اور سرحدی سلامتی کے حوالے سے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران، کینیڈا کے وزیر اور ان کے ساتھیوں نے سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات تجویز کیے، جن میں ہیلی کاپٹر، ڈرونز، نگرانی کے ٹاورز، سراغ رساں کتوں اور مشترکہ اسٹرائیک فورس کی تشکیل شامل ہے جو بین الاقوامی منظم جرائم پر قابو پانے کے لیے کام کرے گی۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اقلیتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چھ سالوں کے دوران سرحدی سلامتی کے لیے 909 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے میں خاص طور پر فینٹانل، غیر قانونی نقل مکانی اور منظم جرائم کو روکنے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago