Categories: پاکستان

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میں ہے:علی محمد خان

پارٹی کے بانی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے

نظام کو بچانے کا حل عمران خان کے ہاتھ میںہے:علی محمد خان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام کو بحران سے نکالنے کے لیے بیل آؤٹ کی ضرورت ہے، اور یہ صرف عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے بانی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔ ان کے مطابق اگر حکومت اس مسئلے کا کوئی حل نکالنا چاہتی ہے تو انہیں پہل کرنی چاہیے۔
علی محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں تصادم کی بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، اور موجودہ نظام کو بیل آؤٹ کی ضرورت ہے جس کا حل عمران خان کے پاس ہے۔ نومئی کے واقعے پر الزامات کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی بھی حکومت سے اس حوالے سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، بلکہ ہم تو حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ نومئی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بننے کے باوجود حکومت نے ابھی تک اپنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی۔ سینیٹر عرفان صدیقی سے ایسی ہارڈ لائن کی توقع نہیں تھی، جس کے باعث کنفیوژن پھیل رہی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago