امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد، کینیڈا نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ 155 ارب ڈالر کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے تجارتی محصولات ختم نہیں کرتا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک طرف کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف روس سے مثبت تعلقات قائم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کینیڈا یہ معاملہ عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں لے کر جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیا کہ شمالی امریکا کی خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے، کیونکہ ہماری آپسی لڑائی ہمارے دشمنوں کے مفاد میں ہے۔ دوسری جانب، امریکی اور کینیڈین حکام کے درمیان صدر ٹرمپ کے نافذ کردہ ٹیرف میں کمی یا خاتمے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے کے امکانات بھی موجود ہیں۔
اس خبر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ پاکستان ورچوئل اثاثوں اور کرپٹو کے شعبے میں پابندیوں کے بجائے باقاعدہ…
اس خبر میں سپریم کورٹ نے سندھ میں قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار…
اس خبر کا مرکزی نکتہ عمران خان کی اسپتال منتقلی اور سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق…
اس خبر کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کو دونوں جانب سے…
اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی جاگراں ویلی سے تین لاپتا نوجوانوں کی…