تین بچوں کی ماں نے مذہب تبدیل کر کے 12ویں جماعت کے طالبعلم سے شادی کر لی

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں تین بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے نوجوان طالبعلم سے محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ اس واقعے نے مقامی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، امروہہ کے علاقے حسن پور میں واقع ایک مندر میں شبنم نامی مسلمان خاتون نے ہندو مذہب اختیار کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کر کے شیوانی رکھ لیا اور نوجوان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ شبنم اس سے قبل دو شادیاں کر چکی تھیں اور اس کے تین بچے بھی ہیں۔

حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت کے مطابق، شبنم کے والدین انتقال کر چکے ہیں جبکہ ان کی پہلی شادی میرٹھ میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہو گئی۔ بعد ازاں اس نے توفیق نامی شخص سے شادی کی، جو 2011ء میں ایک حادثے کے باعث معذور ہو گیا تھا۔  چند برس قبل شبنم (اب شیوانی) نے بارہویں جماعت کے طالبعلم سے دوستی کی، جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔ اس تعلق کے باعث اس نے توفیق سے علیحدگی اختیار کی اور پھر ہندو مذہب اپنا کر شادی کر لی۔

اترپردیش میں مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے سخت قوانین نافذ ہیں۔ "یو پی پروہبیشن آف ان لاء فل کنورژن آف ریلیجن ایکٹ 2021” کے تحت دھوکہ یا جبر کے ذریعے مذہب کی تبدیلی جرم تصور کی جاتی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق اب تک کسی فریق کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے فیصلے کے ساتھ ہیں

"اگر دونوں خوش ہیں تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ خوشحال زندگی گزاریں۔۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago