(اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے استعفے کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹیلی کام ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 کی بدترین کلین سوئپ شکست کے باوجود محمد رضوان اور سینئر کھلاڑی بابراعظم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں نہ صرف اپنی ڈراپ کیے جانے پر سوال اٹھائیں گے، بلکہ رضوان بورڈ سے مزید اختیارات بھی طلب کریں گے — اور اگر انکار ہوا تو کپتانی چھوڑنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، رضوان اور بابراعظم دونوں کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر ناخوش تھے اور اس فیصلے کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یکطرفہ قرار دے رہے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اسٹارز بورڈ کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے اور واضح کریں گے کہ کپتان کو سلیکشن سمیت اہم فیصلوں میں اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
مزید یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ محمد رضوان اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے درمیان پہلے دو ون ڈے میچز میں پلیئنگ الیون کے انتخاب پر اختلاف پیدا ہوا۔ رضوان چاہتے تھے کہ ٹیم میں صرف چار باقاعدہ بولرز رکھے جائیں، جب کہ عاقب جاوید پانچ ریگولر بولرز کے حامی تھے۔ رضوان کا یہ فیصلہ مہنگا پڑا، کیونکہ پارٹ ٹائمرز سلمان آغا اور عرفان خان نے 10 اوورز میں مجموعی طور پر 118 رنز دے دیے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد میچ پریزینٹیشن میں رضوان کا کہنا تھا کہ "یہ میرے اختیار میں نہیں تھا، کپتانی کے ساتھ تمام فیصلے میرے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔” یہ بیان واضح کرتا ہے کہ رضوان بورڈ اور کوچنگ اسٹاف سے اختیارات کی کمی پر نالاں ہیں اور اب معاملات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اگر پی سی بی نے رضوان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، جس سے پاکستان کرکٹ میں ایک نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…