ایپل کا نیا اور سستا آئی فون SE 4 اسی ہفتے متعارف ہونے والا ہے

کیلیفورنیا: ایپل اپنے کم قیمت اور جدید آئی فون SE 4 کو 19 فروری کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جو سال کا سب سے سستا آئی فون ہوگا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایکس (ٹوئٹر) پر اشارہ دیا کہ "صارفین ہماری فیملی کے نئے رکن سے ملنے کے لیے تیار ہوجائیں”۔ اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کون سی ڈیوائس لانچ ہو رہی ہے، لیکن 19 فروری کو ایک بڑی اعلان کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یک ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلی بار ہوم بٹن کے بغیر آئی فون SE سیریز کا فون آئے گا، جس کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہوگا۔ فون میں 6.1 انچ کا OLED ڈسپلے، چہرے کی شناخت کے لیے Face ID کی سپورٹ، 48MP بیک کیمرا، 24MP فرنٹ کیمرا نصب ہو گا۔ پہلی بار SE سیریز میں USB-C چارجنگ پورٹ کے ساتھ لانچ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر پہلی بار ایپل کا اپنا تیار کردہ موڈیم بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس فون کو اب تک کا سب سے سستا آئی فون تصور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق19 فروری باضابطہ لانچ متوقع ہے اس سے پہلے اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 مہینہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 مہینہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 مہینہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 مہینہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 مہینہ ago