ایلون مسک کا نیا AI ماڈل "گروک 3″دنیا کا سب سے اسمارٹ چیٹ بوٹ ہونے کا دعویٰ

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) نے اپنا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ماڈل "گروک 3” متعارف کرادیا، جسے دنیا کا سب سے اسمارٹ اور تیز رفتار چیٹ بوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ گروک 3 کا کوئی مقابلہ نہیں

ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے، اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔” یہ ماڈل آپ کا وقت بچانے میں مدد دے گا، جو کام ویب پر 1 گھنٹے میں ہوتا تھا، اب 10 منٹ میں ممکن ہوگا۔ یہ سابقہ ماڈل "گروک 2” سے 10 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ دیگر چیٹ بوٹس جیسے ChatGPT-4o، Google Gemini 2 Pro، اور DeepSeek V3 سے بہتر کارکردگی ہو گی۔ اسے xAI کے سپر کمپیوٹر "Colossus” پر تیار کیا گیا جو دنیا کے چند بڑے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک ہے اور یہ مسلسل اپڈیٹس کے ذریعے روزانہ بہتر ہوتا رہے گا۔

xAI نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی "گروک 3 منی” بھی لانچ کیا جائے گا، جو کہ محدود فیچرز کے ساتھ آئے گا اور گروک 2 کے مقابلے میں زیادہ برق رفتاری سے جوابات دے گا گروک 3 صرف "ایکس” کے پریمیئم پلس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جنہیں ماہانہ 22 ڈالر فیس ادا کرنی ہوگی۔  کمپنی نے ایک نیا "سپر گروک سبسکرپشن” بھی متعارف کرایا ہے، جس کی ماہانہ فیس 30 ڈالر ہوگی۔

web

Recent Posts

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی جاگراں ویلی سے تین لاپتا نوجوانوں کی…

19 گھنٹے ago

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

اس خبر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے عمران…

19 گھنٹے ago

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے…

19 گھنٹے ago

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ ن…

19 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ’جعلی اور اے آئی‘ قرار دیدیا

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا…

19 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں…

19 گھنٹے ago