مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ سے زائد زائرین کی حاضری

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پیش کیا اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ 49 ہزار 388 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اتھارٹی کے مطابق مختلف زبانیں بولنے والے 10 ہزار 302 زائرین نے ترجمے کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا۔ مسجد کے مخصوس حصوں میں روزہ داروں کے لیے ایک لاکھ 34 ہزار 85 افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے 21 ہزار 181 لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا اور زمزم کی فراہمی کے لیے 1360 ٹن پانی فراہم کیا گیا اور اس کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے 150 نمونے جمع کیے گئے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کی سہولت کے لیے "نسک” پلیٹ فارم پر مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا ہے۔ مسجد نبویؐ میں موجود زائرین "نسک” یا "توکلنا” ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے فوری پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپائنٹمنٹ نہ ملنے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا، ویٹنگ لسٹ میں موجود زائرین کو خودکار طریقے سے پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔

مسجد نبویؐ انتظامیہ نے خواتین زائرین کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی عبادات انجام دے سکیں۔سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں، اور مسجد نبویؐ میں عبادات کو آسان اور منظم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 دن ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 دن ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 دن ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago