حماس نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف شہید ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے عسکری سربراہ محمد ضیف اور نائب سربراہ مروان عیسیٰ شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حماس کی جنرل ملٹری کونسل کے تین دیگر سینئر رہنما بھی اس حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
محمد ضیف کا شمار حماس کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ طویل عرصے تک اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں سرگرم رہے اور اسرائیلی فورسز انہیں پکڑنے میں ناکام رہیں۔
گزشتہ سال اگست میں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ خان یونس میں فضائی کارروائی کے دوران محمد ضیف کو نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل مارچ میں بھی اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ محمد ضیف اور مروان عیسیٰ شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے پیچھے محمد ضیف اور مروان عیسیٰ کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔
محمد ضیف حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔
حماس کے اہم رہنماؤں کی شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…