ٹیموں کے ساتھ کسی بھی تقریب کے اہتمام کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پی سی بی ذرائع
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب منعقد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ نہ پاکستان نے اور نہ ہی آئی سی سی نے ایسا کوئی پلان بنایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا، اس لیے اب ایسا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی ایک شاندار افتتاحی تقریب کی جائے گی۔ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈیشن کے بعد باقاعدہ طور پر کھولا جائے گا۔
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…
پشاور: وسائل سے فائدہ اٹھا کر خیبرپختونخوا کو خوشحال بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی…
کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی…
تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں…