جمعہ, مئی 9, 2025, 12:32 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لئے

وفاقی حکومت نے پٹرولیم پمپس پر فی لیٹر صفر عشاریہ 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھا

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لئے

حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لئے

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لئے

کراچی: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مانگتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت نے پٹرول پمپس پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کے مطالبے پر ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم پمپس پر فی لیٹر صفر عشاریہ 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھا۔

ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوراً بعد ایف بی آر نے پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت توانائی کے ڈی جی آئل نے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی تھی کہ ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس حکومت کی مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں، اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کے تحت آتا ہے۔

وفاقی وزارت توانائی نے ایف بی آر سے پوچھا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 156A میں ترمیم کی وجہ سے غیر ضروری مشکلات کا سامنا کیوں ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل کی جانب سے وضاحت مانگنے پر کہا گیا ہے کہ سیکشن 236H کے تحت ٹیکس وصولی کی دفعات ریٹیل آؤٹ لیٹس اوراو ایم سیز کے ڈیلرز پر لاگو نہیں ہوتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد کی آمدنی اس سیکشن کے تحت ٹیکس نظام کے دائرے میں آتی ہے۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع نے ایف بی آر کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز پر صفر اشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس ختم کرنے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف ہماری یکجہتی اور کامیاب ہڑتال کے باعث ممکن ہوا۔ ہمارا جائز مطالبہ تسلیم ہونے کے بعد ہڑتال ناکام بنانے والے چند ڈیلرز اس کامیابی کا سہرا اپنے سر لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاح بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ سوات، مالاکنڈ کے علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، ہماری ہڑتال کامیاب رہی جس وجہ سے ہم ہڑتال ملتوی کررہے ہیں،عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو خاموش ہیں بیٹھیں گے بلکہ اسلام آباد کا گھیرائو کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو ملتوی کیا گیا ہے ہڑتال ختم نہیں کی گئی۔ پنجاب، ہزارہ ڈویژن، اور مالاکنڈ میں ہمارے ڈیلرز کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے کر دھمکیاں دی گئیں اور کمزور دل ڈیلرز دبائو میں آگئے اور انتظامیہ کا حکم مانتے ہوئے ہڑتال کا حصہ نہیں بنے۔
حکومت کے ڈبل ٹیکسیشن کے باعث سمگل پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بجٹ سے قبل ہمیں بلایا جاتا تھا لیکن اس بار حکومت نے آنکھیں بند کر کے ٹیکس نافذ کیا۔

Tags: #کراچی #پٹرولیمڈیلرزایسوسی ایشن #حکومت #ایڈوانس ٹیکس #نوٹیفکیشن #پٹرولیمپمپس #ودہولڈنگٹیکس #ہڑتال #ایف بی آر #ڈیلرمارجن #ریگولیٹڈقیمتیں #وزارتتوانائی
Previous Post

اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر،سعید جلیلی کو شکست

Next Post

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

مزیدخبریں

اہم خبریں

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025
اہم خبریں

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025
اہم خبریں

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025
اہم خبریں

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025
اہم خبریں

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025
اہم خبریں

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025
Next Post
ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025

جولائی 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جنوری   اگست »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd