این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد ازسرِنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کریں گے۔ ٹیم نئے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ خصوصی ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ ڈی جی کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔













