اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز کے حوالے سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ اور اس پر ہونے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرِ سماعت کیس کے ساتھ یکجا کردیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو سانحہ پمز کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ بھی استفسار کیا کہ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے پمز سے متعلق گزشتہ سال پیش کی گئی رپورٹ پر اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
عدالت نے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ اور اس پر ہونے والی کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔













