ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 15 سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 468 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں 480 سے 485 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح بیف 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو جبکہ مٹن 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے۔
فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 243 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 248 سے 250 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔












