لاہور: جوہر ٹاؤن میں بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی اور سڑک پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئی۔
چلتی موٹر سائیکل سے گرنے کے نتیجے میں خاتون کے چہرے، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں، جبکہ خاتون کے چھلانگ لگانے کے بعد بائیک رائیڈر موقع سے فرار ہوگیا۔
خاتون کے مطابق اس نے 17 اکتوبر کو آن لائن رائیڈ بک کی تھی، جس کے دوران مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا۔













