سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن ایئر سیال 12 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی۔
ایئر سیال کا ایک اور ایئربس A320 طیارہ بیڑے میں شامل ہوگیا، جس کے بعد ایئر لائن کے طیاروں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ایئر سیال کا 12واں ایئربس A320 گزشتہ رات بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔ انتظامیہ کے مطابق نئے طیارے کو ملکی و بین الاقوامی فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پی آئی اے 32 طیاروں کے ساتھ پہلے، ایئر سیال 12 طیاروں کے ساتھ دوسرے جبکہ ایئر بلیو 11 طیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر سیال انتظامیہ نے روٹس میں اضافے کے پیش نظر مزید طیارے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مزید طیاروں کی شمولیت سے نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ترجمان ایئر سیال کے مطابق ایئر لائن نے ایک غیر ملکی ایوی ایشن کمپنی کے ساتھ 19 طیاروں کی ڈیل کی ہے، جن میں سے 18 طیارے مزید بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔













