اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کو محض دکھاوا قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ بہت پہلے کیا جا چکا تھا اور حکومت سے مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔













