پیر, اکتوبر 19, 2026, 4:02 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اسلام آباد: بیرونِ ملک تعلیم و تربیت سے واپس آنے والے سول سرونٹس کیلئے نئی سخت شرائط نافذ

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیرونِ ملک اور ملک کے اندر تعلیمی پروگراموں، وظائف اور ڈیپوٹیشن سے واپس آنے والے سول سرونٹس کیلئے ڈگریوں کی تصدیق اور مالی ضمانتوں کی کڑی نگرانی سے متعلق نئی لازمی شرائط عائد کردی ہیں۔

نئے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک تربیت اور تعلیمی پروگراموں میں شرکت کو غیر معینہ مدت کی رخصت تصور نہیں کیا جائے گا، جبکہ قواعد کی خلاف ورزی پر ملازمت اور مالی معاملات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

نئے سرکلر کے مطابق تعلیمی رخصت یا بیرونِ ملک اسکالرشپ سے واپس آنے والے افسران کیلئے لازم ہوگا کہ وہ جوائننگ رپورٹ کے ساتھ ڈگری یا سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل یا سرکاری تعلیمی ٹرانسکرپٹ جمع کرائیں۔

اگر کوئی افسر معقول اور قابلِ تصدیق وجہ کے بغیر ڈگری جمع کرانے میں ناکام رہتا ہے تو اسے باضابطہ طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔ غیر ملکی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں افسر کو ایسی قابلِ تصدیق دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی جو اس کی تعلیمی کارکردگی اور ڈگری میں تاخیر کی جائز وجہ ثابت کریں، بصورتِ دیگر اسے دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دستاویزات جمع ہونے کے بعد ڈگری اور جوائننگ رپورٹ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ٹریننگ ونگ کو بھیجی جائیں گی تاکہ مرکزی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جاسکے۔

دوسری جانب سرکاری خرچ پر دیے جانے والے وظائف اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کے مالی معاملات کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے ضمانتی بانڈ پر دستخط کرنے والے ہر افسر کے مالی واجبات کا مرکزی بیان تیار کیا جائے گا۔

ٹریننگ ونگ ایگزیکٹو ونگ کو وظیفے اور تربیت کی اصل لاگت سمیت افسر کو ادا کی گئی قابلِ واپسی رقوم کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ مالی واجبات کے بیان میں افسر کی لازمی مدتِ ملازمت، ضمانتی بانڈ کی خلاف ورزی کی شرائط اور قابلِ وصول جرمانے کی رقم بھی درج ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مالی واجبات کا یہ بیان افسر کی ذاتی فائل کا مستقل حصہ ہوگا اور ملازمتی معاملات سے متعلق انتظامی فیصلوں کے وقت اسے مجاز حکام کے سامنے پیش کرنا لازم ہوگا۔

نئے قواعد کے تحت منظور شدہ رخصت، تعلیمی رخصت یا ڈیپوٹیشن میں توسیع کیلئے درخواست دینا مسلسل غیر حاضری کا جواز نہیں بنے گا۔ افسران کو منظور شدہ مدت مکمل ہوتے ہی ڈیوٹی پر رپورٹ کرنا ہوگا، چاہے توسیع کی درخواست ابھی منظوری کی منتظر ہو۔

جوائننگ رپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں افسر کو بغیر اجازت غیر حاضر تصور کیا جاسکتا ہے جبکہ معاملہ مزید ہدایات کیلئے اعلیٰ حکام کو بھیجا جاسکے گا۔

Previous Post

اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا

Next Post

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف

مزیدخبریں

اہم خبریں

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف

10/19/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا

10/19/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی

10/19/2026
انٹرٹینمنٹ

ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے

10/19/2026
اہم خبریں

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

10/15/2026
اہم خبریں

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

10/15/2026
Next Post

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف

10/19/2026

اسلام آباد: بیرونِ ملک تعلیم و تربیت سے واپس آنے والے سول سرونٹس کیلئے نئی سخت شرائط نافذ

10/19/2026

اسلام آباد: اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ’دکھاوا‘ قرار دے دیا

10/19/2026

اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی

10/19/2026

ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے

10/19/2026

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

10/15/2026

اکتوبر 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« ستمبر    
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd